- یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
- الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرنے والی اپوزیشن آج حامی بن گئی، شبلی فراز
- جیل میں گلنے سڑنے نہیں دے سکتے، حمزہ شہباز کی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری
- عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی اور 42 لاکھ 50 ہزار جرمانہ عائد
- غیر قانونی بھرتیوں پر سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری سندھ اور پی ایس گرفتار
- کراچی میں کلہاڑی کے وار سے پسند کی شادی کرنے والا شخص قتل، بیوی اغوا
- الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
- سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو وکلا کے چیمبر گرانے سے روک دیا
- ملک میں مزید 32 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق
- 2022 تک ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرا دینگے،امین الحق
- اسلام آباد سے تہران ، استنبول تک کنٹینر ٹرین چلانے کا فیصلہ
- PTI جانتی ہے ری پولنگ ہوئی تو جیتنا مشکل ہے، تجزیہ کار
- سینیٹ انتخابات پیچیدہ، ترجیحی اور منتقل ووٹوں کے طریقے پر مبنی
- بلامقابلہ سینیٹ الیکشن پرویزالٰہی کا مرکزی کردار
- وزارت توانائی کی بجلی کی پیداوار کا منصوبہ ختم کرنیکی سفارش
- قطر ایل این جی قیمت کم کرنے پر رضامند
- ٹنڈو باگو، خاتون جیب تراش گروہ رنگے ہاتھوں پکڑ گیا
- اغوا کے واقعے کا ڈراپ سین ، بچہ والدہ کے پاس سے برآمد
- ٹائیگر ووڈز کا خوفناک کار حادثے کے بعد گالف مستقبل خطرے میں پڑگیا
- مارٹن گپٹل نے روہت سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ چھین لیا
PTI دور، کے پی عالمی اداروں کا 265 ارب کا مقروض

پشاور بی آر ٹی منصوبے کے لیے49ارب 60کروڑ 50لاکھ روپے کا قرض لیا گیا فوٹو: فائل
پشاور: خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی موجودہ اورگزشتہ حکومت نے صوبے کو عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں کا265 ارب روپے کا مقروض بنا دیا۔
2019ء اور 2020ء کے دوران 164 ارب روپے کا قرض لیا گیا، جس میں 144 ارب روپے قرض عالمی بنک سے لیا جائے گا، سب سے زیادہ 72 ارب روپے قرض توانائی منصوبوں کیلیے حاصل کیا جائے گا جس کیلیے صوبائی حکومت نے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ پشاور بی آر ٹی منصوبے کیلیے 49ارب 60 کروڑ 50 لاکھ روپے کا قرض ایشیائی ترقیاتی بنک سے حاصل کیا گیا ہے۔ 265 ارب روپے قرضہ واپس کرنے سمیت سود کی ادائیگی بھی کی جائے گی جو آئندہ مالی سالوں کے دوران خزانہ پر بوجھ بنے گا۔
صوبائی اسمبلی میں آج پیرکے روز محکمہ خزانہ کی جو دستاویزات پیش کی جائیں گی، ان کے مطابق سیاحت کے ایک منصوبے کیلیے 11ارب روپے سے زائد، زراعت کیلیے28ارب روپے، پبلک ریسورس مینجمنٹ پروگرام کیلیے 18 ارب روپے سے زائد، اکنامک کوریڈور کیلیے 12 ارب روپے، توانائی منصوبے کیلیے 72 ارب روپے، مردان صوابی شاہراہ کیلیے 12 ارب روپے، کورونا کی مد میں 80 کروڑ 32 لاکھ روپے اور شہروں کی ترقی کیلیے ایک ارب 12 کروڑ روپے کا قرض حاصل کرنے کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔