ورون اور نتاشا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر منظر عام پر آگئی

ویب ڈیسک  پير 25 جنوری 2021
اداکار ورون دھون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر شیئر کیں

اداکار ورون دھون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر شیئر کیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی دیرینہ دوست اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے جن کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے صاحبزادے اور نوجوانوں کے پسندیدہ اداکار ورون دھون کی اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی تقریب مہاراشٹرا کے علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل ’’دی مینشن ہاؤس‘‘ میں ہوئی جہاں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تمام رسمیں ادا کی گئیں۔

شادی کی تقریب میں فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال نے اپنے ہی ڈیزائن کردہ ملبوسات پہننے کو ترجیح دی تاہم اداکار ورون دھون نے اپنی بیگم کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہننے کے بجائے بالی ووڈ کے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا۔


View this post on Instagram

A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

دوسری جانب اداکار ورون دھون نے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر شادی کی مختلف تصاویر شیئر کیں جن میں رشتہ داروں کے سامنے اپنی اہلیہ نتاشا کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے پھیرے لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکار ورون دھون نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ’’ زندگی بھر کی محبت اب زندگی کا حصہ بن گئی‘‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔