بھارت چین سرحدی تنازع پھر گرم؛ تازہ جھڑپوں میں کئی بھارتی فوجی زخمی 

ویب ڈیسک  پير 25 جنوری 2021
دونوں ممالک کے افواج میں جھڑپیں سرحدی علاقے سکم میں ناکولا سیکٹر کے قریب ہوئیں - فوٹو: اے ایف پی

دونوں ممالک کے افواج میں جھڑپیں سرحدی علاقے سکم میں ناکولا سیکٹر کے قریب ہوئیں - فوٹو: اے ایف پی

بھارتی اور چینی فوجیوں کی متنازع علاقے سکم کے سرحد پر تازہ جھڑپوں میں دونوں اطراف کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق چین اور بھارت کی متنازع سرحدی علاقے کو لے کر ایک بار پھر سے کشیدگی پائی جاتی ہیں۔ نیپال اور بھوٹان کے درمیان واقع شمالی سکم کے علاقے ناکولا سیکٹر کے قریب میں تازہ ترین جھڑپوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی آرمی نے اس حوالے سے بیان دیا ہے کہ 20 جنوری کو سکم کے ناکولا سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی لیکن مقامی کمانڈز نے ہی صورتحال کو جلد سنبھال لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چین سے جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی

دوسری جانب بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولنگ پر مامور چینی فوجیوں نے بھارت کی جانب سرحد پار کرنے کی کوشش کی جس پر بھارتی افواج نے انہیں روکنے کی کوشش کی اس دوران دونوں افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چین اور بھارت متنازع سرحدی علاقے سے افواج پیچھے ہٹانے پر متفق

واضح رہے 6 ماہ قبل چین اور بھارت کے افواج کے درمیان لداخ میں جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں ایک جھڑپ کے دوران 20 بھارتی فوجی ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ بعد ازاں دونوں ممالک نے اتفاق رائے سے معاہدے کے تحت اپنی افواج کو پیچھے ہٹادیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔