انڈونیشیا نے ایران کا بحری جہاز تحویل میں لیکر عملے کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک  پير 25 جنوری 2021
بحری جہاز کو تفتیش کے لیے ایک جزیرے میں منتقل کردیا گیا، انڈونیشیا کوسٹ گارڈ (فوٹو: فائل)

بحری جہاز کو تفتیش کے لیے ایک جزیرے میں منتقل کردیا گیا، انڈونیشیا کوسٹ گارڈ (فوٹو: فائل)

جکارتہ: انڈونیشیا نے غیر قانونی طور پر تیل کی منتقلی کے الزام پر ایران کے بحری جہاز کو تحویل میں لے کر عملے کے 61 ارکان کو حراست میں لے لیا جب کہ تفتیش کے لیے جہاز کو جزیرے پر منتقل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے کوسٹ گارڈ نے اپنی بحری حدود سے گزرنے والے ایران کے بحری جہاز کو پکڑلیا ہے جس کے ذریعے مبینہ طور پر خام تیل منتقل کیا جا رہا تھا۔ بحری جہاز پر ایرانی اور پاناما کی کمپنی کے پرچم لہرا رہے تھے۔

ملائیشیا کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان وزنو پرماندیٹا نے بتایا کہ خام تیل کی غیر قانونی منتقلی کے شبے پر عملے کو قومی جھنڈے دکھانے کو کہا گیا تاہم انہوں نے نہ صرف قومی جھنڈے نہیں دکھائے بلکہ خود کار شناختی نظام کو بھی بند کردیا اور اس کے بعد ریڈیو کال بھی موصول نہیں کی لہذا ہمارے پاس جہاز کو تحویل میں لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔

ترجمان ملائیشیا کوسٹ گارڈ نے مزید بتایا کہ صوبہ کلیمانتان کے سمندر میں پکڑے گئے آئل ٹینکرز سے لدے بحری جہاز کو مزید تفتیش کے لئے صوبہ رائو باتم جزیرے میں لے جایا گیا ہے۔ عملے کے 61 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزارت خارجہ نے نے اپنے بحری جہاز کو ضبط کرنے سے متعلق انڈونیشیا سے تفصیلات طلب کی ہیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔