امریکا کو یہودی آبادکاری پر تشویش ہے، جان کیری اسرائیل پہنچ گئے

این این آئی  جمعرات 2 جنوری 2014
جان کیری بنجمن نیتن یاہو اور محمود عباس سے ملاقات کر کے نئے سال کوامن معاہدے کا سال بنانے کی کوشش کریں گے۔ فوٹو: فائل

جان کیری بنجمن نیتن یاہو اور محمود عباس سے ملاقات کر کے نئے سال کوامن معاہدے کا سال بنانے کی کوشش کریں گے۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ بیت المقدس:  نئے سال کے پہلے دن امریکی وزیرخارجہ جان کیری اسرائیل اورفلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے مشکل مرحلے پرایک مرتبہ پھرمشرق وسطی کے دورے پرپہنچ گئے۔

ایک امریکی ذمے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس موقف کا اظہا رکیا کہ امریکا یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی اوربلا جوازسمجھتا ہے، اسے یہودی آبادکاری پر تشویش ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان کیری اپنے اس دسویں دورے کے موقع پربنجمن نیتن یاہو اور محمود عباس سے ملاقات کر کے نئے سال کوامن معاہدے کا سال بنانے کی کوشش کریں گے،دوسری جانب رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کا کہناتھا کہ ہم مشرقی یروشلم میں یہودی نو آبادیوں کے کینسر کے مستقل بنیادوں پرمریض نہیں رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔