وقار ذکاء بھی سیاست میں آگئے، پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست

ویب ڈیسک  پير 25 جنوری 2021
وقار ذکاء کی نئی سیاسی جماعت کا نام ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان ہے

وقار ذکاء کی نئی سیاسی جماعت کا نام ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان ہے

 اسلام آباد: وقار ذکاء بھی میدان سیاست میں آگئے اور انہوں نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا ایکٹویسٹ وقار ذکاء نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔ وقار ذکاء کی نئی سیاسی جماعت کا نام ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وقار ذکاء کے ’معصوم‘ پرستاروں کے نام!

وقار ذکاء پارٹی چئیرمین جبکہ 25 سالہ نوجوان عثمان چوہدری سیکرٹری جنرل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے کر پارٹی رجسٹریشن کا حتمی فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں 127 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ ملک میں اس سے پہلے بھی کئی اداکار میدان میں سیاست میں آچکے ہیں جبکہ گلوکار جواد احمد نے بھی اپنی سیاسی جماعت بنائی ہوئی ہے جس کا نام برابری پارٹی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔