- پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
- ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا تیسرا روز، مزیض رل گئے
- الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس
- ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا
- عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
- امریکا نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پرتفتیش کی مخالفت کردی
- کراچی کرپشن کیس میں فرانس کے سابق وزیردفاع کو سزا، وزیراعظم بری
- وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس، عامر لیاقت شریک نہیں ہوئے
- کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھی عبور کرگیا
- پیدائشی بچوں میں یرقان کا پتا لگانے والا دنیا کا پہلا سسٹم
- کیا الٹراساؤنڈ سے موٹاپا کم کیا جاسکتا ہے؟
- سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لیکر خود کو بیچا، وزیراعظم کا اعتراف
- ممبئی کی مشہور ’کراچی بیکری‘ ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے باعث بند
- سنٹرل جیل کراچی سے لاپتہ شخص کی بازیابی کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ طلب
- سرائیکی ثقافتی دن سرکاری سطح پر کب منایا جائے گا؟
- وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوں گے یا کامیاب؟ فیصلہ آج ہوگا
- ملک میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی
- ویکسین لگنے کی خوشی میں ’ٹیچر‘ کی برفیلی جھیل پر بھنگڑے کی ویڈیو وائرل
طالبہ کے اغوا اور فحش وڈیوز بنانے پر میاں بیوی کو پھانسی، عمر قید کی سزائیں

قاسم جہانگیر سزا کے بعد پولیس کی حراست میں
راولپنڈی: عدالت نے ایم ایس سی طالبہ کے اغوا، ریپ اور پورن وڈیوز بنانے کے مشہور کیس میں ملوث میاں بیوی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنادیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم قاسم جہانگیر کو جبری زیادتی، پورن وڈیوز بنانے کے جرم پر سزائے موت دی، اغوا کیس میں مجرم کو عمر قید جبکہ وڈیو اپ لوڈ کرنے پر 3 سال قید اور مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 45 بچیوں سے زیادتی کیس؛ ایف آئی اے کا از سر نو تفتیش کا فیصلہ
عدالت نے مجرم کی بیوی کرن جہانگیر کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ میاں بیوی نے طالبہ کو اغوا کرکے اس کے ساتھ جبری زیادتی کرتے ہوئے اس کی پورن وڈیو بنا کر وائرل کر دی تھی۔
یہ پڑھیں: راولپنڈی میں 45 لڑکیوں سے زیادتی کے الزام میں میاں بیوی گرفتار
تھانہ سٹی نے 5 اگست 2019 کو مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا تھا۔
یہ پڑھیں: 45 بچیوں سے زیادتی کے مرتکب میاں بیوی سے متعلق مزید انکشافات
قاسم جہانگیر پر ایم ایس سی کی طالبہ سمیت 45 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کا کیس ہے۔ وہ اور اس کی اہلیہ نازیبا ویڈیوز آن لائن یا دیگر ذرائع سے فروخت کرتے رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔