کورونا ویکسین لگوا کر آئیں اور ڈسکاؤنٹ پائیں، ریسٹورینٹس کا انوکھا اقدام

ویب ڈیسک  پير 25 جنوری 2021
پہلا ٹیکہ لگانے والوں کو 10 فیصد جب کہ دونوں ٹیکے لگوانے والوں کو 20 فیصد رعایت دی جائے گی، فوٹو : فائل

پہلا ٹیکہ لگانے والوں کو 10 فیصد جب کہ دونوں ٹیکے لگوانے والوں کو 20 فیصد رعایت دی جائے گی، فوٹو : فائل

ابو ظہبی: دبئی کے ریستورانوں نے ایسے صارفین کے لیے 10 سے 20 فیصد رعایت دینے کی پیش کش کی ہے جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دبئی کے تین بڑے ریسٹورینٹس نے اپنے ایسے صارفین کے لیے ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے جو کورونا ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک بھی لگوا چکے ہیں۔

کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوانے کے بعد ریسٹورینٹ آنے والے شہریوں کو قیمتوں میں 10 فیصد تک رعایت دی جائے گی، اسی طرح دوسرا ٹیکہ لگوا کر کورس مکمل کرنے والے صارفین کو 20 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسینیشن جاری 

ان ریسٹورینٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان رعایتوں کو ’’ محبتیں پھیلائیں‘‘ اور ’’ رونا نہیں‘‘ کے سلوگن کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ صارفین کو رعایت حاصل کرنے کے لیے میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع کرانا ہوں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مہلک وبا کیخلاف چینی کمپنی سینو فارم اور امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دی جاچکی ہیں اور ویکسی نیشن کا آغاز گزشتہ ماہ ہی ہوگیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔