- ایس ایس یو کے انسپکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- امیرترین شوہر سے طلاق لیکرارب پتی بننے والی خاتون نے دوسری شادی کرلی
- آسٹریلوی شخص اٹلی میں ایک یورو کا گھرخریدنے پر مسرور
- دنیا کے سب سے بڑے جوتے متعارف
- بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک
- شام کے صدر بشار الاسد اور اہلیہ اسما میں کورونا کی تصدیق
- ملکی تاریخ میں پہلی بار کراچی کی خواتین پولیس اہلکار پیٹرولنگ ڈیوٹی کیلئے تعینات
- پاکستانی خواتین میں چھاتی کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے
- عالمی ادارہ صحت کا کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر یاسمین کی خدمات کا اعتراف
- میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، مزید 2 مظاہرین ہلاک
- لیگی خاتون رہنما حنا بٹ نے محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی
- سوئٹزرلینڈ میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی
- ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آبائی علاقے پہنچنے پر بھرپور استقبال
- 2009 سے قتل و غارت گری میں مصروف ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار
- کراچی گلشن حدید سے خاتون اورکم عمرلڑکے کی تشدد زدہ برہنہ لاشیں برآمد
- وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم
- سندھ اسمبلی کا ایوان مچھلی بازار بن گیا، شدید نعرے بازی اور تلخ جملوں کا تبادلہ
- یمن ؛ تارکین وطن کیمپ میں خوفناک آتشزدگی سے 8 ہلاک اور 107 زخمی
- ٹیسٹ دینے کے لئے پشاورآنے والا نوجوان پولیس فائرنگ سے قتل
بھارت میں ماں باپ نے پوجا میں اپنی جوان بیٹیوں کی بَلی چڑھا دی

آندھرا پردیش میں تعلیم یافتہ والدین نے اپنی جوان بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کردیا(فوٹو، انٹرنیٹ)
حیدرآباد دکن: بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں توہم پرست ماں باپ نے مذہبی رسم میں بَلی چڑھانے کے لیے اپنی دو جوان بیٹیوں کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع چتوڑ میں قتل کی ایک انوکھی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک تین منزلہ مکان سے دو جوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں بظاہر پوجا کے دوران تن سازی کے لیے استعمال ہونے والے گولوں یا ڈمبل سے وار کرکے قتل کیا گیا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی رسم کے طور پر کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایک رسم ادا کی جارہی تھی جس کے شواہد بھی ملے ہیں۔ مقتولہ لڑکیاں سرخ ساریوں میں ملبوس تھیں اور انہیں قتل کرنے والے ان کے والدین سے ہونے والی ابتدائی پوچھ گچھ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ انتہائی توہم پرست ہیں۔
مقامی پولیس افسر چیدانند ریڈی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث اس گھر میں کئی مہینوں سے کوئی باہر سے نہیں آیا تھا۔ گزشتہ شب واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس مکان میں داخل ہوئی تو لڑکیوں کے ماں باپ نے عجیب و غریب دعوے بھی کرنا شروع کردیے اور کہا کہ انہیں کچھ وقت دیا جائے تو وہ اپنی بیٹیوں کو دوبارہ زندہ کردیں گے۔
اس سے قبل لڑکیوں کے باپ نے اپنے دوست کو فون کرکے قتل کے واقعے کے بارے میں بتایا جس نے پولیس کو مطلع کردیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں کئی طلسمات اور جادوئی واقعات رونما ہورہے ہیں اور بہت جلد ان کی مقتولہ بیٹیاں واپس آجائیں گی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ اپنی بیٹیوں کو مبینہ طور پر کسی رسم کے لیے بَلی چڑھانے والے والدین انتہائی تعلیم یافتہ ہیں۔ پولیس نے ان دونوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور مقتولین کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مقتول لڑکیوں کی عمر 22 اور 27 برس بتائی جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔