عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

اسٹاف رپورٹر  پير 25 جنوری 2021
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113450روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو : فائل

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113450روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1863ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 85روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے  نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113450روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97265روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کم رہی ہے۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی  کے 1300روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1114روپے 52پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔