روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اڑان جاری

اسٹاف رپورٹر  پير 25 جنوری 2021
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 161روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ فوٹو:فائل

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 161روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ فوٹو:فائل

 کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اڑان برقرار ہے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو روپے کے مقابلے میں  ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا تسلسل برقرار رہا ہے۔  اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 161روپے سے تجاوز کرگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50پیسے کے اضافے سے 161روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6پیسے کے اضافے سے 160روپے 80پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔