سفاری پارک میں افریقی شیرکے دو بچوں کی پیدائش

نمائندہ ایکسپریس  پير 25 جنوری 2021
دوبچوں کی پیدائش کے بعد سفاری پارک میں شیروں اور ٹائگرز کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی ہے(فوٹو، فائل)

دوبچوں کی پیدائش کے بعد سفاری پارک میں شیروں اور ٹائگرز کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی ہے(فوٹو، فائل)

 لاہور: سفاری پارک میں افریقی شیرنی نے دو بچوں کو جنم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ روڈ لاہور پر واقع سفاری پارک میں گزشتہ دنوں افریقین شیرنی نے دوصحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق شیرکے بچوں کی پیدائش ایسے وقت میں ہوئی ہے جب انہیں چارکالے مادہ ہرنوں کی چوری کی پریشانی کا سامنا ہے۔

لاہورسفاری پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹرشیخ زاہد کا کہنا تھا نوزائیدہ شیرکے بچے صحت مندہیں، نئے مہمانوں کے آمد سے سفاری پارک میں شیروں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ واضع رہے کہ لاہور سفاری پارک میں سب سے زیادہ شیر اورٹائیگرہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں چوری ہونے والے چارکالے ہرنوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے تاہم یہاں افریقی شیر کے دو بچوں کی پیدائش نے سفاری پاک انتطامیہ کے دکھوں کو کم کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔