برازیل میں طیارہ حادثے میں 4 فٹبالر ہلاک

ویب ڈیسک  پير 25 جنوری 2021
فٹبالرز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث نجی طیارے میں علیحدہ سفر کررہے تھے۔ فوٹو : فائل

فٹبالرز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث نجی طیارے میں علیحدہ سفر کررہے تھے۔ فوٹو : فائل

ریوڈی جنیرو: برازیل میں نجی طیارہ کو حادثے کے نتیجے میں 4 برازیلین فٹبالر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں طیارہ گرنے کے باعث فٹبال کلب کے صدر سمیت 4 فٹبالر ہلاک ہوگئے، فٹبالرز کا تعلق برازیل کے پالماز کلب سے تھا جب کہ چاروں فٹبالرز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث نجی طیارے میں علیحدہ سفر کررہے تھے کہ جہاز حادثے کا شکار ہوگیا۔

برازیلین حکام کے مطابق جہاز ٹیک آف کے دوران رن وے کے آخر میں زمین پر آگرا اور اس میں آگ لگ گئی جس کے بعد 2 دھماکے بھی ہوئے، حادثے میں پائلٹ بھی مارا گیا تاہم حادثے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔