- ایس ایس یو کے انسپکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- امیرترین شوہر سے طلاق لیکرارب پتی بننے والی خاتون نے دوسری شادی کرلی
- آسٹریلوی شخص اٹلی میں ایک یورو کا گھرخریدنے پر مسرور
- دنیا کے سب سے بڑے جوتے متعارف
- بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک
- شام کے صدر بشار الاسد اور اہلیہ اسما میں کورونا کی تصدیق
- ملکی تاریخ میں پہلی بار کراچی کی خواتین پولیس اہلکار پیٹرولنگ ڈیوٹی کیلئے تعینات
- پاکستانی خواتین میں چھاتی کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے
- عالمی ادارہ صحت کا کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر یاسمین کی خدمات کا اعتراف
- میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، مزید 2 مظاہرین ہلاک
- لیگی خاتون رہنما حنا بٹ نے محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی
- سوئٹزرلینڈ میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی
- ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آبائی علاقے پہنچنے پر بھرپور استقبال
- 2009 سے قتل و غارت گری میں مصروف ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار
- کراچی گلشن حدید سے خاتون اورکم عمرلڑکے کی تشدد زدہ برہنہ لاشیں برآمد
- وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم
- سندھ اسمبلی کا ایوان مچھلی بازار بن گیا، شدید نعرے بازی اور تلخ جملوں کا تبادلہ
- یمن ؛ تارکین وطن کیمپ میں خوفناک آتشزدگی سے 8 ہلاک اور 107 زخمی
- ٹیسٹ دینے کے لئے پشاورآنے والا نوجوان پولیس فائرنگ سے قتل
اپنی زبان کی اہمیت کیا ہوتی ہے یہ بات پٹھان بھائیوں سے سیکھیں، یاسر حسین

بہت سے ممالک کے لوگ انگریزی نہیں بولتے بلکہ اپنی زبان کو اہمیت دیتے ہیں، یاسر حسین۔ فوٹو:فائل
کراچی: اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اپنی زبان کی اہمیت کیا ہوتی ہے تو پٹھان بھائیوں سے یہ بات سیکھیں۔
یاسر حسین نے ایک اسکرین شارٹ انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیا جس میں ایک خاتون نے اُن سے سوال کیا کہ ہوٹل منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے والی خواتین غلط تھیں لیکن اس کے بعد سے یہ کہا جا رہا ہے کہ انگریزی کو صرف ایک زبان کے طور پر محدود رکھا جائے کیوں کہ اُردو ہی ہماری اصل زبان ہے۔
خاتون نے یہ بھی کہا کہ انگریز زبان ہماری تعلیم کا حصہ ہے، ہمیں اسے نظر انداز کرنے کے بجائے مزید سیکھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ پاکستان اور بھارت کے باہر کوئی بھی اردو زبان نہیں سمجھتا، انگریزی زبان کوئی راکٹ سائنس نہیں اور نہ ہی یہ کسی کو نقصان پہنچاتی ہے ہمیں دوسرے لوگوں سے رابطے کے لیے یہ زبان سیکھنی چاہیے۔
خاتون کی بات پر یاسر حسین بھی خاموش نہ رہے، انہوں نے بھی حاضر دماغی کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو چین، روس، اسپین یا یورپ کے بارے میں کچھ علم ہے؟ یہاں کے لوگ انگریزی نہیں بولتے، اس لیے اپنی زبان پر فخر کریں پروین باجی۔
یہ پڑھیں: محسن عباس کا ریستوران منیجر کی تضحیک کرنے والی خواتین کو منفرد جواب
یاسر حسین نے اسکرین شارٹ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ زیادہ دور نہ جائیں اپنی زبان کی اہمیت کیا ہوتی ہے یہ بات پٹھان بھائی سکھا دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔