- آج تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں کل کا کچھ نہیں پتا! ایم کیوایم
- وقت آگیا ریاست ناراض لوگوں سے بھی بات کرے، مصطفی کمال
- ایف بی آر نے ہدف سے زائد ریونیو حاصل کر لیا
- سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے وزیراعظم میدان میں آگئے
- سندھ میں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ
- اسرائيلی مال بردار بحری جہاز پر پراسرار دھماکا
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیا
- شام میں روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ٹک ٹاک صارفین کو رازداری کی خلاف ورزی پر9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کو تیار
- کینیڈا کی 94 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ پر انوکھے تحفے کی فرمائش کردی
- اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز
- حفیظ شیخ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، شیخ رشید
- لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
- امریکا میں تیسری کورونا ویکسین کی منظوری
- یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلیے پی ڈی ایم کے بڑوں کی اہم بیٹھک
- سینیٹ انتخابات؛ سندھ میں تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار
- سندھ میں 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
- نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم
- افغانستان میں مقتول صحافی کے گھر پر حملے میں 3 ہلاک، 3 اغوا
- حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
بابر اعظم نے بطور 34ویں ٹیسٹ کپتان میدان سنبھال لیا

مصباح کامیاب ترین قائد، باہمی مقابلوں میں جنوبی افریقہ کو واضح برتری۔ فوٹو: فائل
لاہور: بابر اعظم آج 34ویں پاکستانی ٹیسٹ کپتان کے طور پر میدان میں اترے۔
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار تھے، انھوں نے 1952سے 1958تک 23میچز میں ٹیم کی کمان سنبھالی اور 6 فتوحات حاصل کیں، اتنے ہی مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سفر میں کامیاب ترین کپتان کا اعزاز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو حاصل ہے، انھوں نے 56میچز میں سب سے زیادہ 26فتوحات سمیٹیں، 19میں ناکامی ہوئی،11میچز ڈرا ہوئے، عمران خان اور جاوید میانداد نے 14، 14 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔
دورہ نیوزی لینڈ میں بابر اعظم کی انجری کے سبب محمد رضوان کو پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا موقع ملا،منگل کو بابر اعظم 34ویں کپتان کے طور پر میدان میں اتریں گے، دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے 26باہمی میچز میں سے 15میں پروٹیز نے فتح سمیٹی، صرف 4 میں گرین کیپس سرخرو جبکہ 7 مقابلے ڈرا ہوئے۔
پاکستان نے ابھی تک 7ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرتے ہوئے صرف ایک جیتا، 2 میں شکست جبکہ 4 میچز ڈرا ہوگئے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صرف ایک ٹیسٹ2007 میں کھیلا گیا جس میں پروٹیز نے کامیابی حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔