کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، خاتون اور بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 26 جنوری 2021
ناقابل شناخت خاتون اور بچے کی لاشوں کو سائٹ سپرہائی وے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، چھیپا ذرائع۔ فوٹو: فائل

ناقابل شناخت خاتون اور بچے کی لاشوں کو سائٹ سپرہائی وے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، چھیپا ذرائع۔ فوٹو: فائل

کراچی: معمار موڑ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے معمار موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے خاتون اور بچے کو کچل دیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق خاتون بچے کے ساتھ بس سے اتر کر سڑک عبور کر رہی تھی کہ اچانک پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ لاشوں کو سائٹ سپرہائی وے تھانے منتقل کردیا گیا۔

ادھر پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت نمرین زوجہ عمر بگٹی اور 13 سالہ عالم شیر ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ لاشیں چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔