حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر

ویب ڈیسک  منگل 26 جنوری 2021
حلیم عادل شیخ 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے فوٹو: فائل

حلیم عادل شیخ 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں نیا قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ ایوان میں نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے۔

بعد ازاں حلیم عادل شیخ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور رابعہ اظفر نظامی بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نئے قائد حزب اختلاف آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو یقینی بنائیں۔ نئے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئیے پارٹی منشور کے مطابق آواز بلند کرتا رہوں گا۔

حلیم عادل شیخ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ فردوس شمیم نقوی کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔