- وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بعد ایک اور بڑے چیلنج کا سامنا
- چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کچلاک جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- شمالی وزیرستان میں بڑی کارروائی، تین کمانڈروں سمیت 8 دہشت گرد مارے گئے
- ریلوے لائن کے نزدیک ٹک ٹاک بناتے ہوئے ہولناک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی
- مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف مزار قائد بے حرمتی کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم
- عمران خان سیاسی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے، آصف زرداری
- وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ کا وزارت سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ
- کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں ٹرمپ انتظامیہ کا عہدیدار گرفتار
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 8 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا
- رضوان باصلاحیت کھلاڑی ہے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں، سرفراز احمد
- یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر
- حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
- کیا یہی حقیقی جمہوریت ہے؟
- پارٹی ساتھ بھی چھوڑدے تب بھی ملک لوٹنے والوں کے خلاف تنہا لڑوں گا، وزیراعظم
- پے در پے شکست کا سامنا ہو تو دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے، مریم نواز
- ہلمند میں دھماکے سے افغان خفیہ ایجنسی کا پراسیکیوٹر سیکیورٹی گارڈ سمیت ہلاک
- پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لیگی رہنما احسن اقبال کو جوتا پڑ گیا
- ویمن کرکٹرز نے ہائی پرفارمنس میں جاری کیمپ مفید قرار دیدیا
- پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی (ن) لیگی رہنماؤں کو دھکے اور ہاتھا پائی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج گزشتہ ہفتے اتارچڑھاو کا شکار رہی
جیل میں شہبازشریف کو چینی قونصل جنرل کا خط، پنجاب اسپیڈ کی تعریف

چین کے قونصل جنرل کا شہباز شریف کے لئے صحت وشادمانی اور کامیابی کے جذبات کا اظہار
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو پاکستان میں چین کے قونصل جنرل لانگ دنگ بن نے الوداعی خط لکھ کر بطور وزیراعلیٰ پنجاب ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔
چین کے قونصل جنرل نے شہباز شریف کے لئے صحت وشادمانی اور کامیابی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سی پیک کے لئے ان کی خدمات کو سراہا، پنجاب سپیڈ”کا خصوصی ذکر کیا اور پاک چین دوستی کے لئے کاوشوں کی تعریف کی۔
قونصل جنرل چین نے خط میں لکھا کہ 25 جنوری کو پاکستان میں اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل پر سبکدوش ہو رہا ہوں اور چین واپس جا رہا ہوں، آپ چین اور اس کے عوام کے دیرینہ دوست ہیں، بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سی پیک منصوبے کے لیے آپ کے جوش و جذبے سے میں بے حد متاثر ہوا ہوں۔
قونصل جنرل چین نے شہبازشریف سے کہا کہ آپ نے متاثر کن پنجاب اسپیڈ کے ساتھ نہ صرف سی پیک منصوبوں کی تعمیر کو عملی شکل دی، بلکہ پاکستان اور چین دوطرفہ دوستی کو ایک نئی مہمیز دی، پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، وہ ہمیشہ کیمونسٹ پارٹی چین کی دوست رہی ہے۔
لانگ دنگ بن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر دونوں جماعتوں، دونوں ممالک اور دونوں اقوام کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے ہمیشہ کی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔