- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
سرحد پار سے جنگجو بھیجنے کی کوششیں جاری ہیں، بھارتی آرمی چیف کا الزام
سرینگر: بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ کنٹرول لائن کے پار جنگجوئوں کا نیٹ ورک بدستور قائم ہے اور جنگجوئوں کو کشمیر بھیجنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
ایک انٹرویو میں بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے آر پار جاری جنگجو ئوں کانیٹ ورک کشمیر کے امن کیلیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں تعینات فوج کو حاصل خصوصی اختیارات افسپا کو جاری رکھا جانا چاہیے۔
جنرل بکرم سنگھ کے مطابق افسپا کو ہٹانے یا اس ایکٹ میں کسی بھی قسم کی نرمی کرنے سے کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کو ہی فائدہ ہوگا جبکہ کنٹرول لائن کے پار سے بھی زیادہ تعداد میں جنگجو کشمیر میں داخل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ سرحد پار جنگجوئوں کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے کیلیے افسپا ہی سب سے کارآمد ہتھیار ہے کیونکہ کشمیر میں تعینات فوج کو حاصل افسپا سے ہی پاکستانی جنگجوئوں پر بڑا دبائو ہے جبکہ کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں پر بھی اس ایکٹ سے کافی دبائو ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔