شاہد آفریدی ویزا مسائل کے باعث ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرزٹیم کوجوائن نہیں کرسکے

محمد یوسف انجم  منگل 26 جنوری 2021
قلندرز سمیت ایونٹ میں شریک دوسری تمام ٹیموں نے قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو اپنی ٹریننگ کا بھی آغاز کردیا ہے

قلندرز سمیت ایونٹ میں شریک دوسری تمام ٹیموں نے قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو اپنی ٹریننگ کا بھی آغاز کردیا ہے

 لاہور: بوم بوم شاہد افریدی ویزا مسائل کی وجہ سے ابھی تک  ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرز ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے۔

ذرائع کےمطابق سابق کپتان کے پاس یواے ای کا ریذیڈنیشل ویزا ہے اور وہ ایک رات پہلے ابوظہبی بھی گٗئے تھے لیکن ایئرپورٹ پر پہنچ کرعلم ہوا کہ ریذیڈنیشل ختم ہوچکا ہے اورنیا ویزا ابھی تک امیگریشن سسٹم میں اپ ڈیٹ نہیں ہوا، جس کے بعد شاہد آفریدی کراچی واپس لوٹ آئے، اب ویزا اپ ڈیٹ ہونے کے بعد وہ ایک سے دودن میں قلندرز ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

ٹی ٹین لیگ کا آغاز 28 جنوری سے ہورہاہے۔ قلندرز سمیت ایونٹ میں شریک دوسری تمام ٹیموں نے قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو اپنی ٹریننگ کا بھی آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔