- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش

کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی پاکستان عالمی سطح پر ایک بھی کیس نہیں جیتا، فواد چوہدری
اسلام آباد: وزیراعظم نے عالمی عدالتوں میں پاکستان کے زیر سماعت مقدمات اور اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں عالمی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے التواء پر بحث ہوئی۔ شیریں مزاری نے سوال اٹھایا کہ پاکستان عالمی سطح پر مقدمات کیوں ہار رہا ہے؟۔ فواد چوہدری نے بھی کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی پاکستان عالمی سطح پر ایک بھی کیس نہیں جیتا۔
وزیراعظم نے عالمی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ کون کون سے کیسز زیر التواء ہیں، ان کیسز میں نمائندگی کن وکیلوں کے پاس ہے؟ بتایا جائے یہ کیسز کس دور میں ہوئے، وکیلوں کو کتنی ادائیگی ہو چکی۔
کابینہ ذرائع کے مطابق پچھلے 5 سے 7 سال میں پاکستان مختلف مقدمات کے لیے 300 ملین ڈالرز ادا کر چکا ہے، بانی متحدہ الطاف حسین کے کیسز پر اب تک 13 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ میں بے قاعدگیوں کا انکشاف
کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بریفنگ میں بتایا کہ فنڈ کی 500 ملین ڈالر کی رقم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ میں پتا چلا 40 لوگوں کی مراعات پورے وزارت کے اخراجات کے برابر تھے۔
کابینہ نے کووڈ ویکسین کی قیمت کے تعین کا اختیار وزارت صحت کو دے دیا جبکہ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے لے کر وزارت پلاننگ منتقل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔