- بھارتی وزیراعظم نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی
- حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد
- وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
- حکومتی وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا، قابل شناخت سینیٹ بیلٹ چھاپنے کی تجویز
- افغان فضائیہ کی بمباری میں 30 جنگجو ہلاک، کابل حکومت کا دعویٰ
- ثابت ہو گیا کہ آئین سازشی آرڈیننسز سے بہت بالاتر ہے،مریم نواز
- ميانمار ميں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 18 ہلاک
- نجی کمپنی نے دیوقامت پہیے جیسا خلائی اسٹیشن بنانے کا اعلان کردیا
- ہڈیوں میں نئے خلیے کی دریافت سے استخوانی علاج کی راہ کھلے گی
- ارجنٹینا میں مچھروں کے طوفان سے لوگ خوفزدہ
- ایل پی جی مزید مہنگی کردی گئی، فی کلو گرام قیمت 160 ہوگئی
- آصف زرداری، فواد چوہدری نااہلی کیسز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے رائے طلب
- مریخی صحرا میں بھٹکتے تین ننھے جاسوس
- ملک میں کورونا وبا نے مزید 36 افراد کی جان لے لی
- جوچاہتے تھے وہ مل گیا، سپریم کورٹ نے قابل شناخت بیلٹ کا کہہ دیا، اٹارنی جنرل
- سینیٹ الیکشن میں اب سیکریسی نہیں ہوگی، پارٹی تناسب سے نمائندگی ہوگی، فیصل جاوید
- الیکشن کمیشن بار کوڈ یا سیریل نمبرکے تحت سینیٹ بیلٹ پیپر بنائے، شبلی فراز
- سابق گورنر خیبر پختونخوا جنرل (ر) علی محمد جان اورکزئی کے گھر ڈکیتی
- سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے، سپریم کورٹ کی رائے
- کے ایم سی 10 کروڑ کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم
چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی

100کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت 500 روپے گھٹ گئی
کراچی: چینی کی فی کلو قیمت 5 روپے کمی کے بعد چینی کی تھوک قیمت 86 روپے سے گھٹ کر81 روپے ہوگئی ہے۔
ترسیل میں بہتری کے بعد ملک کی سب بڑی اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار میں چینی کی قیمت میں کمی کا رحجان غالب ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 8 روز کے دوران فی 100کلوگرام چینی کی بوری کی تھوک قیمت 500 روپے گھٹ گئی ہے۔
جوڑیا بازار کے چینی کے ڈیلرز نے بتایا کہ گزشتہ 8 روز میں 100کلوگرام چینی کی فی بوری کی قیمت 8600 روپے سے گھٹ کر8100 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح سے ان 8روز میں ایک کلوگرام چینی کی قیمت تھوک قیمت 5 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 86 روپے سے گھٹ کر81 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل فرید قریشی نے بتایا کہ چینی کی تھوک قیمت گھٹنے کے بعد خوردہ سطح پر بھی فی کلوگرام چینی کی قیمت میں 5 روپے کی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خوردہ مارکیٹ میں فی کلوگرام چینی 90 روپے فروخت ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ تھوک خوردہ مارکیٹوں میں درآمدی چینی آنے کے بعد مقامی چینی کے دام مزید کم ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔