عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

اسٹاف رپورٹر  منگل 26 جنوری 2021
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 113200روپے ہوگئی ۔ فوٹو : فائل

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 113200روپے ہوگئی ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 1854ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250روپے اور 215روپے کی کمی واقع ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 113200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 97050روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کم رہی ہے۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی  کے 1300روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1114روپے 52پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔