روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دوبارہ نیچے آگئی

اسٹاف رپورٹر  منگل 26 جنوری 2021
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا ۔ فوٹو : فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دوبارہ 161روپے سے نیچے آگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 35پیسے کی کمی سے 160روپے 90پیسے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی سے 160روپے 63پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔