- فواد چوہدری کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے، عمران خان
- وزیراعظم سے آصف زرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا
- ایف آئی اے راولپنڈی کی ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائی؛غیرملکی کرنسی و سامان ضبط
- رضا ربانی کا حکومت کو فواد چوہدری کیخلاف بغاوت کی دفعات کے تحت کارروائی نہ کرنے کا مشورہ
- نئے مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری
- ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری کیلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
- پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم
- تحریک انصاف نے پنجاب میں افسران کی تعیناتی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
- امریکا میں گزشتہ 24 دنوں میں فائرنگ کے 39 واقعات میں 70 افراد ہلاک
- مریم نواز قومی ایئرلائن کی اکانومی کلاس سے وطن واپس پہنچیں گی
- سعودی عرب میں 40 لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- خودکار ڈرون جو 45 کلوگرام وزن اٹھاکر 900 کلومیٹر دور تک پرواز کرسکتا ہے
- نیند کے دوران ایکنی ختم کرنے والا چاندی کا تکیہ
- مصالحوں سے بنی سب سے بڑی تصویر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- کراچی سمیت صوبے بھر کے پرائیوٹ اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے کھولنے کا حکم
- ق لیگ کی صدارت؛ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایک فریق کو گھر بیٹھنا ہوگا، طارق چیمہ
- اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرامز کرتے اور اینکرز سے بھی کرواتے رہے، مفتاح اسماعیل
- بارسلونا ویمنز فٹبال ٹیم نے لگاتار 50 میچز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی
- ہزاروں روپے کے اضافے سے سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی
پریزیڈنٹ ٹرافی کرکٹ واپڈا نے پی آئی اے کو5وکٹ سے قابو کر لیا
ذوالفقار بابر کی شاندار بولنگ کے بعد علی رفیق اور عامر سجاد نے پانچویں وکٹ کیلیے132کی شراکت بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ فوٹو:فائل
کراچی: پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا نے پی آئی اے کو5 وکٹ سے قابو کرلیا۔
ذوالفقار بابر کی شاندار بولنگ کے بعد علی رفیق اور عامر سجاد نے پانچویں وکٹ کیلیے132کی شراکت بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا،زرعی ترقیاتی بینک نے کے آر ایل کو3 وکٹ سے ہرا دیا، زوہیب خان کی ناقابل شکست ففٹی اہم رہی، حبیب بینک اور سوئی ناردرن گیس کا مقابلہ ڈرا ہوگیا،بینک نے دوسری اننگز میں 8 وکٹ پر 178رنز بناکر مجموعی سبقت307 تک پہنچائی، اسد بیگ67 اور عمران فرحت51رنز کے ساتھ نمایاں رہے،سیالکوٹ میں گرائونڈ کی خراب حالت کے پیش نظر چوتھے دن کا کھیل بھی ممکن نہیں ہوسکا، یوں پورٹ قاسم اور نیشنل بینک کا مقابلہ ہارجیت کے بغیر ختم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ گریڈ ون کے آٹھویں رائونڈ میچز کے اختتامی دن واپڈا نے پی آئی اے کو 5 وکٹ سے قابو کرلیا،207 رنزکا تعاقب کرنے والی ٹیم نے گذشتہ دن کے اسکور10-2 سے نامکمل اننگز شروع کی، ٹیم نے65.4 اوورز میں مزید3وکٹیں کھوکر209رنز بنالیے، عدنان رئیس(8) اورمحمد حسیب(2) کے میدان بدر ہونے پر ٹیم 22 پر 4 ٹاپ آرڈر پلیئرزسے محروم ہوگئی، علی رفیق اور عامر سجاد نے پانچویں وکٹ کیلیے 132کی شراکت بناکر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن رکھا۔
عامر سجاد 83رنز بنانے کے بعد فیصل اقبال کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے جبکہ علی رفیق 83 پر ناقابل شکست رہے، ایاز تصور (26 ناٹ آئوٹ) نے ان کا ساتھ نبھاتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی، نجف اور علی رضا کو 2،2 وکٹیں ملیں۔ زرعی ترقیاتی بینک نے کے آر ایل کو3 وکٹ سے پچھاڑدیا، زوہیب کی ناقابل شکست ففٹی کی بدولت ٹیم نے7 وکٹ پر184 رنز بنالیے، میچ کے اختتامی دن انھیں پانچ وکٹوں کی موجودگی میں مزید 72رنز درکار تھے، زوہیب54 پرناٹ آئوٹ رہے جبکہ ذوالقرنین حیدر25 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے، صدف حسین اور یاسرعلی نے2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔حبیب بینک اور سوئی ناردرن گیس کا مقابلہ ڈرا ہوگیا، سوئی ناردرن کی پہلی اننگز 321 پر تمام ہوئی۔
محمد رضوان 46 اور خرم شہزاد32رنز بنانے میں کامیاب رہے، احسان عادل اور محمد اسلم نے چار، چار وکٹیں لیں، پہلی باری میں 450 کا مجموعہ ترتیب دینے والی حبیب بینک کی ٹیم نے کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 8 وکٹ پر 178رنز بنائے، یوں مجموعی سبقت 307 تک پہنچ گئی، اسد بیگ 67 اور عمران فرحت51رنز کیساتھ نمایاں رہے، خرم شہزاد نے 3 جبکہ عمران علی اور یاسر شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے۔سیالکوٹ میں پورٹ قاسم اور نیشنل بینک کا مقابلہ ہارجیت کا فیصلہ ہوئے بغیر ختم ہوگیا، گرائونڈ کی خراب حالت کے پیش نظر چوتھے دن کا کھیل بھی ممکن نہیں ہوپایا، دوسرے دن کا اسکور ہی حتمی ثابت ہوا، جس میں پورٹ قاسم نے4 وکٹ پر152رنز بناکر 279 کی برتری لے رکھی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔