بن ڈنک کا جنوبی افریقا کے بعد دوسری ٹیموں کوپاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ

یوسف انجم  بدھ 27 جنوری 2021
پی ایس ایل کے دورران سکیورٹی انتظامات کو شاندار پایا: فوٹو: فائل

پی ایس ایل کے دورران سکیورٹی انتظامات کو شاندار پایا: فوٹو: فائل

 لاہور: آسٹریلوی کرکٹربن ڈنک نے جنوبی افریقا کے بعد دوسری ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

آسٹریلوی کرکٹربن ڈنک کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کا پاکستان میں کھیلنا ایک بڑا قدم ہے۔ پاکستان میں حالات انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ساز گار ہیں، ناخوشگوار واقعہ ماضی کا حصہ بن چکا، اب موزوں وقت ہے کہ سب پاکستان میں میچز کھیلیں۔  پی ایس ایل کے دورران سکیورٹی انتظامات کو شاندار پایا۔

ابوظہبی میں ٹی ٹین لیگ کے لیے موجود بن ڈنک کے مطابق پی ایس ایل کے لیے ایک بار پھر پاکستان میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان میں کھیلیتے ہوئے بہت مزہ آیا، لوگوں کا بہت پیار بھی ملا، پی ایس ایل فاٗییو میں لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل میں پہنچی لیکن کراچی کنگز نے زیادہ بہتر پرفارم کیا، اس بار راشد خان کے آنے سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔بن ڈنک نے امید ظاہرکی کہ  ٹی ٹین لیگ میں بھی قلندرز کی ٹیم اچھی پرفارم کرے گی، ٹی ٹین فارمیٹ زیادہ چیلنجنگ ہے اور یہ کافی تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ کووڈ  میں فینز کے بغیر کرکٹ کھیلنا مجبوری ہے، ہوسکتاہے کہ پی ایس ایل میں فینز کی موجودگی میں میچزہوسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔