- 6 ضمیر فروشوں کی انکوائری کرائی جائے، جی ڈی اے، ثبوت وزیر اعظم کو ارسال
- آج غیر حاضر یا اعتماد کا ووٹ نہ دینے والا نا اہل، عمران خان کا PTI ایم این ایز کو خط
- ایم کیوایم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی متمنی، پیپلزپارٹی تیار
- رواں ماہ کیلیے انتہائی بلند قیمت پر ایل این جی کے 11 کارگو بک
- IMF قرض بحالی،80 شعبوں کیلیے اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم
- اعتماد کا ووٹ یا محفوظ راستہ؟
- آرمی چیف کا چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ
- پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے یا کامیاب؟ فیصلہ آج ہوگا
- سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
- ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا تیسرا روز، مزیض رل گئے
- الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس
- ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا
- عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
- امریکا نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پرتفتیش کی مخالفت کردی
- کراچی کرپشن کیس میں فرانس کے سابق وزیردفاع کو سزا، وزیراعظم بری
- وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس، عامر لیاقت شریک نہیں ہوئے
- کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھی عبور کرگیا
- پیدائشی بچوں میں یرقان کا پتا لگانے والا دنیا کا پہلا سسٹم
رنگ روڈ منصوبہ؛ انتظامیہ نے ایک صدی پرانے برگد کے درخت کوبچانے کیلئے سرجوڑلیے

یہ درخت اپنے ہیبت ناک پھیلاو اور گھنی چھاوں کی وجہ سے مسافروں اورمقامی افراد میں بے حد مقبول ہے: فوٹو: فائل
راولپنڈی: انتظامیہ نے رنگ روڈ منصوبے کی تعمیرمیں ایک صدی پرانے برگد کے درخت کوبچانے کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں حائل برگد کے قدیم درخت کو انتظامیہ نے محفوظ بنانے کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔ راولپنڈی جی ٹی روڈ کے قریب برگد کا درخت ایک صدی قدیم ہے، یہ درخت اپنے ہیبت ناک پھیلاؤ اور گھنی چھاؤں کی وجہ سے مسافروں اورمقامی افراد میں بے حد مقبول ہے، لوگ اس دیو قامت درخت کے دیوانے ہیں۔
پراجیکٹ ڈائریکٹررنگ روڈ کمشنرمحمد محمود کا کہنا ہے انجنئیرزکو ٹاسک دے دیا گیا ہے کہ رنگ روڈ کے آغاز پرموجود 100 سال قدیم برگد کے درخت کومحفوظ بنایا جائے، منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی بھی زیرغورہے۔
ماہرین کا کہنا ہے رنگ روڈ منصوبہ ٹریک بچھانے کے لیے 6 ہزارسے زائد گھنے اورقدیم درخت کاٹے جائیں گے جبکہ مزید دولاکھ نئے درخت بھی لگائے جائیں گے تاکہ منصوبہ ماحول دوست ثابت ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔