اداکارہ ثروت گیلانی بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث تنقید کی زد میں

ویب ڈیسک  بدھ 27 جنوری 2021
فوٹوشوٹ میں ثروت گیلانی مختصر لباس پہنے کافی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں  فوٹوانسٹاگرام

فوٹوشوٹ میں ثروت گیلانی مختصر لباس پہنے کافی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں فوٹوانسٹاگرام

کراچی: اداکارہ ثروت گیلانی ایک میگزین کے لیے گئے بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ میں اپنی اداکاری سے داد سمیٹنے والی اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ’’ہیلو پاکستان‘‘میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کروایا ہے۔فوٹوشوٹ میں ثروت گیلانی مختصر لباس پہنے کافی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر ڈاکٹر اور ماڈل فہد مرزا بھی سگار پیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ثروت گیلانی کا بولڈ انداز اور ان کے شوہر کی سگریٹ نوشی بالکل پسند نہیں آئی اور لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر خوب کھری کھری سنائیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ثروت گیلانی کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے ان کے اسٹائلسٹ کو بھی نشانے پر لے لیا اور لکھا کہ ثروت کے اسٹائلسٹ کو چاہئے کہ وہ انہیں بتائیں کہ ثروت پر کیا اچھا لگ رہا ہے اور کیا نہیں۔

مصباح نامی خاتون نے لکھا ثروت گیلانی کا یہ فوٹو شوٹ ظاہر کرتا ہے کہ ہم سب اپنی ثقافت اور اخلاقی اقدار کو چھوڑ کر کس قدر انگریز بننے کی کوشش میں احساس کمتری میں مبتلا ہیں۔ یہ لباس اور اسٹائل ہم پر سوٹ نہیں کرتا بہت ہی مایوس کن ہے۔

ایک صارف نے کہا پھرکوئی دین کی بات کرے تو طنزیہ الفاظ بولتے ہیں۔ اللہ انہیں ہدایت دے۔ فرح سفیان نامی خاتون نے دونوں میاں بیوی کو بیغیرت قرار دیا۔ جب کہ سیدہ نمل نامی صارف نے لکھا اللہ رحم کرے یہ انگریز بننے کا کیا فیشن ہوگیا ہے پاکستان میں۔

ندرت نامی خاتون نے تنقید کرنے کے بجائے فہد اور ثروت کے فوٹوشوٹ کی تعریف کی لیکن اس کے ساتھ ہی کہا کہ آپ لوگوں کو سگار وغیرہ کو پروموٹ نہیں کرنا چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔