سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا  دیئے گئے

ویب ڈیسک  بدھ 27 جنوری 2021
 پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو:فائل

پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو:فائل

سری نگر: سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر پاکستانی پرچم لگایا گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا، پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی تاہم ان کی موجودگی میں ہی کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لگایا، اور کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنایا۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔