کراچی پورٹ پر ملازمین کا احتجاج، جہازوں سے سامان کی نقل و حمل معطل

ویب ڈیسک  بدھ 27 جنوری 2021
ملازمین کی تنخواہوں میں پچھلے 5 سال سے ناجائز کٹوتی کی جارہی ہے، سی بی اے۔ فوٹو:فائل

ملازمین کی تنخواہوں میں پچھلے 5 سال سے ناجائز کٹوتی کی جارہی ہے، سی بی اے۔ فوٹو:فائل

کراچی: پورٹ پر احتجاج کے باعث جہازوں سے لوڈنگ آف لوڈنگ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی بی اے کے تحت تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف کے پی ٹی ملازمین کا احتجاج جاری ہے، اور احتجاج کے باعث جہازوں کی آمد و رفت بند ہونے کا خدشہ ہے۔

سی بی اے کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں پچھلے 5 سال سے ناجائز کٹوتی کی جارہی ہے، عدالت کے حکم کے باوجود کے پی ٹی کا تنخواہیں نہ دینا ظلم ہے، وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن اس کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتی کی جارہی ہے، 10 ملازمین تنخواہوں میں کٹوتی کی وجہ سے دل کے دورے اور برین ہیمبرج سے انتقال کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ پر احتجاج جاری ہے لیکن تاحال انتظامیہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، جب کہ پورٹ پر سرگرمیاں جزوی طور پر متاثر ہیں۔ اگر احتجاج جاری رہا تو کراچی پورٹ پر جہازوں سے لوڈنگ آف لوڈنگ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔