باریک آواز کی وجہ سے بچپن میں لوگ لڑکی سمجھ لیتے تھے، بوبی دیول

ویب ڈیسک  بدھ 27 جنوری 2021
ابتدا میں خود کو لڑکی سمجھنے اور بہن جی کہنے پرسخت کوفت کا شکار ہوجاتا تھا ، بوبی دیول فوٹوفائل

ابتدا میں خود کو لڑکی سمجھنے اور بہن جی کہنے پرسخت کوفت کا شکار ہوجاتا تھا ، بوبی دیول فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں لوگ لڑکی سمجھ لیتے تھے جس کی وجہ سے وہ پریشان ہوجایا کرتے تھے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بوبی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ان کی آواز بہت باریک تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی بار پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اداکار نے بتایا کہ باریک آواز کی وجہ سے بہت سے لوگ انہیں لڑکے بجائے خاتون سمجھ لیتے تھے اور اکثر فون پر بات کرتے ہوئے انہیں’’بہن جی‘‘کہہ دیا کرتے تھے۔

بوبی دیول نے کہا کہ ابتدا میں وہ خود کو لڑکی سمجھنے اور بہن جی کہنے پرسخت کوفت کا شکار ہوجاتے تھے لیکن بعد میں انہیں بھی اس میں لطف آنے لگا۔

اداکار بوبی دیول نے بتایا کہ ہوٹل میں وہ لوگوں کو ایسے ہی فون ملادیا کرتے تھے یا اگر کسی کا فون آجاتا تھا تو وہ اس طرح بات کرتے تھے جیسے وہ ایک خاتون ہیں اور ایسا کرنے میں انہیں بہت لطف آتا تھا۔

واضح رہے کہ بوبی دیول فلم ’’اپنے‘‘ کے سیکوئل میں کام کررہے ہیں جس میں ایک بار پھر ان کے والد دھرمیندر اور بھائی سنی دیول بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایات انیل شرما دے رہے ہیں۔ فلم میں سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بھی موجود ہیں۔ یوں اس طرح فلم ’’اپنے‘‘ میں پہلی بار دیول فیملی کی تین نسلیں ایک ساتھ کام کررہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔