- آرمی چیف کا چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ
- پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوں گے یا کامیاب؟ فیصلہ آج ہوگا
- سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
- ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا تیسرا روز، مزیض رل گئے
- الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس
- ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا
- عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
- امریکا نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پرتفتیش کی مخالفت کردی
- کراچی کرپشن کیس میں فرانس کے سابق وزیردفاع کو سزا، وزیراعظم بری
- وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس، عامر لیاقت شریک نہیں ہوئے
- کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھی عبور کرگیا
- پیدائشی بچوں میں یرقان کا پتا لگانے والا دنیا کا پہلا سسٹم
- کیا الٹراساؤنڈ سے موٹاپا کم کیا جاسکتا ہے؟
- سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لیکر خود کو بیچا، وزیراعظم کا اعتراف
- ممبئی کی مشہور ’کراچی بیکری‘ ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے باعث بند
- سنٹرل جیل کراچی سے لاپتہ شخص کی بازیابی کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ طلب
- سرائیکی ثقافتی دن سرکاری سطح پر کب منایا جائے گا؟
- ملک میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی
عظمت سعید کے لیے بہتر ہے کہ وہ خود کو کمیشن سے الگ کرلیں، مریم نواز

حکومت نے ملک کوبدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، مریم نواز۔ فوٹو:فائل
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کے لیے بہتر ہوگا وہ خود کو براڈ شیٹ کی تحقیقاتی کمیشن سے الگ کرلیں۔
لاہور میں کھوکھر پیلس کو مسمار کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کھوکھر برادران کو مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے، عمران خان خود کھوکھر پیلس کے خلاف آپریشن کو مانیٹر کرتے رہے، ہم 4 سال سے ظلم کو برداشت کرتے آرہے ہیں، رہنماؤں نے ظلم اور جبر کے باوجود وفاداریاں بدلنے سے انکار کردیا، جبر کے باوجود ہم سب متحد ہیں، قبضہ مافیا تو خود حکومت ہے، الیکشن میں ڈاکا ڈالنے والوں سے بڑا قبضہ مافیا کون ہے؟، حکومت کی کرپشن کے اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں، ایک دن تو آئے گا جب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا۔
نائب صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ون مین پارٹی ہے، یہ لوگ مسلم لیگ کو چھوڑ کر اپنی پارٹی پر توجہ دیں، انہوں نے تمام ہتھکنڈے آزما لیے کچھ نہیں ہوا، اب ان کی باری ہے، حکومت کی امید دم توڑتی نظر آتی ہے، جب عمران خان کمزور ہوں گے تو ان کی پارٹی بھی ختم ہو جائے گی، اگر ہم حکومت کو 5 سال دینا بھی چاہیں تو حکومت خود تیار نہیں، حکومت اپنی حرکتوں سے ہی 5 سال پورے نہیں کرے گی، لیکن ہم ان کو اتنی آسانی سے جانے نہیں دیں گے، ان کو اپنی کارکردگی کا بوجھ اٹھا کر عوام کے سامنے جانا ہو گا۔
مریم نواز نے کہا کہ براڈ شیٹ کو فراڈ شیٹ ہی کہوں گی، یہ جس جال میں پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں وہ الٹ کر ان پر ہی آ جاتا ہے، براڈشیٹ اسکینڈل کے فورا بعد عمران خان نے ٹویٹ میں لاتعلقی کا اظہار کیا، وزیراعظم کو براڈشیٹ پر جواب دہ ہونا ہوگا، حکومت نے ملک کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ان کو گروی رکھنا ہیں تو قومی املاک کے بجائے اپنے محل رکھیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید سپریم کورٹ کے جج تک ٹھیک تھے، انہوں نے جے آئی ٹی کیلئے بطور جج واٹس ایپ کالز کیں، سب کوعلم ہے انہوں نے کس کس کو کالز کیں، عظمت سعید کے لیے بہترہوگا وہ خود کوکمیٹی سے الگ کریں، براڈشیٹ معاہدے کے وقت عظمت سعید نیب کےعہدے پر تھے، جو براڈ شیٹ میں شامل رہا ہے کیا وہ اپنے خلاف تحقیقات کرے گا، عظمت سعید نے ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پرافسران کو جے آئی ٹی میں شامل کیا، اور ذاتی طور پر اثرانداز ہوکر جےآئی ٹی بنائی، وٹس ایپ کال کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔