بلال عباس کی اداکاری پرعمران اشرف کے تبصرے کی دُھوم

ویب ڈیسک  بدھ 27 جنوری 2021
میں اپنی کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر کرتا ہوں، اداکار بلال عباس خان۔ فوٹو:فائل

میں اپنی کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر کرتا ہوں، اداکار بلال عباس خان۔ فوٹو:فائل

 کراچی: ڈراما انڈسٹری کے اسٹار عمران اشرف نے ساتھی فن کار بلال عباس خان کی صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف کیا ہے۔ 

’قربان‘، ’شیخ‘، ’پیار کے صدقے‘ اور ’بلا‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بلال عباس خان نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ میں اپنی کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر کرتا ہوں۔‘

بلال عباس نے یہ بھی کہا کہ ’پرفیکٹ دراصل ایک غلط لفظ ہے کیوں کہ آپ کبھی بھی پرفیکٹ یعنی بہترین نہیں ہوسکتے‘۔

اداکار کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا تانتا بندھ گیا لیکن ایک تبصرے نے تمام صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلی۔  وہ کامنٹ اداکار عمران اشرف کا تھا۔ انہوں نے بلال عباس کی تعریف میں کامنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  ’ماشاہ اللہ سے میرے مطابق آپ ایک بہترین اداکار ہیں‘ ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بلال عباس ایشیا کے ٹاپ اسٹارزکی فہرست میں شامل

واضح رہے کہ بلال عباس ان دنوں نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جب کہ حال ہی میں انہوں نے  30 سال سے کم عمرکے فنکاروں کی کیٹیگری میں  ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارکی فہرست میں  جگہ بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔