- عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی اور 42 لاکھ 50 ہزار جرمانہ عائد
- غیر قانونی بھرتیوں پر سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری سندھ اور پی ایس گرفتار
- کراچی میں کلہاڑی کے وار سے پسند کی شادی کرنے والا شخص قتل، بیوی اغوا
- الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
- سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو وکلا کے چیمبر گرانے سے روک دیا
- ملک میں مزید 32 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق
- 2022 تک ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرا دینگے،امین الحق
- اسلام آباد سے تہران ، استنبول تک کنٹینر ٹرین چلانے کا فیصلہ
- PTI جانتی ہے ری پولنگ ہوئی تو جیتنا مشکل ہے، تجزیہ کار
- سینیٹ انتخابات پیچیدہ، ترجیحی اور منتقل ووٹوں کے طریقے پر مبنی
- بلامقابلہ سینیٹ الیکشن پرویزالٰہی کا مرکزی کردار
- وزارت توانائی کی بجلی کی پیداوار کا منصوبہ ختم کرنیکی سفارش
- قطر ایل این جی قیمت کم کرنے پر رضامند،2 ارب ڈالر بچیں گے
- ٹنڈو باگو، خاتون جیب تراش گروہ رنگے ہاتھوں پکڑ گیا
- اغوا کے واقعے کا ڈراپ سین ، بچہ والدہ کے پاس سے برآمد
- ٹائیگر ووڈز کا خوفناک کار حادثے کے بعد گالف مستقبل خطرے میں پڑگیا
- مارٹن گپٹل نے روہت سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ چھین لیا
- بولر کا ریویو ضائع ہونے پر علیم ڈار کا دلچسپ ردعمل
- وسیم خان کی نوکری مزید پکی ہونا یقینی
- کمپیوٹر کی غلطی؛ سیکڑوں قیدی مہینوں تک رہائی سے محروم
گورنرسندھ کی گاڑی میں کتے کی شاہی سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ قیمتی لینڈ کروز گاڑی میں کتے کی سواری نے پی ٹی آئی کے قول و فعل کے تضاد کی قلعی کھول دی(فوٹو، اسکرین گریب)
کراچی: شہر کی سڑک پر گورنر ہاوس کی گاڑی میں کتے کی سرکاری سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گورنر ہاؤس کی لگژری گاڑی میں سوار کتے کی سیر کرتے ہوئے ویڈیو پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے بنائی جسے انھوں نے بعدازاں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ کتا گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا اور باہر کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس نے اپنا سر بھی گاڑی سے نکالا ہوا تھا جبکہ سیاہ رنگ کی سرکاری گاڑی پر گورنر ہاؤس کا نمبر جی ایچ 0070 لکھا ہوا تھا اور حیرت انگیز طور پر پروٹول میں گاڑی کے عقب مین پولیس موبائل ساتھ چل رہی تھی۔
اس حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ ایک جانب گورنر ہاؤس کی لگژری گاڑی میں کتا سیر و تفریح کر رہا ہے تو دوسری جانب کراچی کے شہری زندگی کی بینادی سہولتوں کے لیے ترس رہے ہیں۔ قیمتی لینڈ کروز گاڑی میں کتے کی سواری نے پی ٹی آئی کے قول و فعل کے تضاد کی قلعی کھول دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔