زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، 20 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے

بزنس رپورٹر  جمعرات 28 جنوری 2021
مرکزی بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالرز کی سطح سے کم ہوکر 12 ارب 99 کروڑ 84 لاکھ  ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ (فوٹو : فائل)

مرکزی بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالرز کی سطح سے کم ہوکر 12 ارب 99 کروڑ 84 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ (فوٹو : فائل)

 کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث ان کی مجموعی مالیت 20 ارب 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب ڈالر کی سطح برقرار نہ رکھ سکے اور سرکاری ذخائر ایک ہفتہ میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کم ہوکر 12 ارب 99 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 22 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر مرکزی بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالرز کی سطح سے گر کر 12 ارب 99 کروڑ 84 لاکھ  ڈالرز ریکارڈ کیے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر معمولی اضافے سے 7 ارب 10 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک کے ذخائر میں 15 ملین ڈالرز سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔