نیند کے شوقین اب ان میٹریسز کو آزمائیں اور 3 ہزار ڈالر انعام پائیں

سلیپ جنکی ویب سائٹ نے اپنے میٹریس کی آزمائش کے لیے سونے کے شوقین کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک January 29, 2021
سلیپ جنکی ویب سائٹ نے تین میٹریس پر سونے اور اس کا ایماندارانہ تجزیہ کرنے والے کو تین ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

MOGO: اگر آپ میں سے کوئی 'سلیپنگ بیوٹی' کا حقیقی کردار ہے تو وہ ایک کمپنی کے نئے میٹریس کی آزمائش کے ساتھ ساتھ تین ہزار ڈالر کا انعام پاسکتی یا حاصل کرسکتا ہے۔

سلیپ جنکی نامی ویب سائٹ نے اعلان کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر فارم جاری کیا ہے۔ اس فارم کے ذریعے کمپنی اپنے تین نئے میٹریس کی آزمائش کرنا چاہتی ہے اور اس کے بدلے تین ہزار ڈالر کا انعام بھی دیا جائے گا۔ شرائط کے مطابق ایک منتخب شخص کو دو ماہ تین میٹریس استعمال کرنا ہوں گے اور ہر ایک کے بارے میں تفصیلی رائے اور تجزیہ لکھنا ہوگا۔

میٹریس کو استعمال کے دوران اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہوگی اور پھر نقد انعام بھی دیا جائے گا۔ اپنی ویب سائٹ پر سلیپ جنکی نے لکھا ہے:

' ضروری ہے کہ آپ خود آگے بڑھیں اور اپنا شوق دکھائیں، ہمیں ایسا رضاکار درکار ہے جو فوری طور پر اؔزادانہ انداز میں کام کرسکے۔ اس کی تحریر صاف اور واضح ہو اور گہری بھرپور نیند لینے کے ساتھ ساتھ اشیا کا تجزیہ بھی کرنے والا ہو،' ویب سائٹ نے بتایا۔

لیکن یہ میٹریس صرف آپ ہی کے لیے مخصوص ہوگا اور اس پر کسی اور کو سونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مقبول خبریں