برطانیہ کا متحدہ عرب امارات سے براہ راست پروازیں بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جنوری 2021
پروازیں بند ہونے سے لندن دبئی کی مصروف فضائی گزرگاہ بند ہوگئی، فوٹو : فائل

پروازیں بند ہونے سے لندن دبئی کی مصروف فضائی گزرگاہ بند ہوگئی، فوٹو : فائل

 لندن: برطانیہ نے کورونا کی نئی شکل کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث متحدہ عرب امارات کے ساتھ براہ راست پروازوں کا سلسلہ منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کی براہ راست پروازیں فوری طور پر بند کردی ہیں جس کے باعث آج سے لندن اور دبئی کے درمیان عالمی سطح پر ایک انتہائی مصروف ترین ہوائی راستہ بند ہو جائے گا۔

یہ خبر پڑھیں : برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت 

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا کی نئی شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، کورونا کی یہ نئی قسم زیادہ متعدی ہے جو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا کی نئی قسم دریافت ہونے پر کئی ممالک نے برطانیہ کی پروازیں معطل کردیں 

دوسری طرف جرمنی بھی کورونا کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر عالمی پروازوں کا سلسلہ مکمل طور پر بند کرنے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے جب کہ دیگر یورپی ممالک بھی میں خصوصی اقدامات کرنے جا رہا ہے۔

یہ پڑھیں : دنیا کی پہلی کورونا ویکسین برطانیہ کی 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی 

واضح رہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقا میں نئی قسم کا کورونا دریافت ہوا تھا جو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ کورونا ویکسین اس قسم کے خلاف بھی کارگر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔