مایا خان شو ’’ہم دلہن والے سیزن 3‘‘ شیری شاہ کی رخصتی

کلچرل رپورٹر  جمعـء 3 جنوری 2014
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’مایا خان شو‘‘ میں اداکارہ شیری شاہ اور دیگر شریک ہیں۔  فوٹو : پرویز مظہر/ ایکسپریس

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’مایا خان شو‘‘ میں اداکارہ شیری شاہ اور دیگر شریک ہیں۔ فوٹو : پرویز مظہر/ ایکسپریس

کراچی: ایکسپریس نیوز سے پیش کیا جانے والا ناظرین کا پسندیدہ پروگرام مایا خان شو میں گزشتہ روز اداکارہ شیری شاہ کی رخصتی کی تقریب نشر کی گئی۔

مایا خان کا کہنا تھا کہ امید ہے ڈاکٹر انور اعوان ہماری دوست شیری شاہ کو بہت خوش رکھیں گے۔ مایا خان شو میں ہم دلہن والے سیزن تھری شیری شاہ کی شادی کا سلسلہ جاری ہے، شیری کی شادی کے موقع پر ان کے دولہا کا شاندار طریقہ سے استقبال کیا گیا، شیری شاہ کے دولہا ڈاکٹر انور اعوان پہلی بار اسکرین پر آئے جسے ناظرین نے بہت پسند کیا، شو میں بارات کے آنے سے لے کر رخصتی تک کی تمام رسومات پیش کی گئی۔

اس موقع پر زمان تاجی کی قوالی نے سماں باندھ دیا، رخصتی کے وقت شیری کو خوبصورت پالکی میں رخصت کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔