- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
سوشل میڈیا پر فالوورز کی زیادہ تعداد کامیابی کی ضمانت نہیں، عائزہ خان
کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فالوورز کی زیادہ تعداد کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتی۔
گزشتہ روز عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورز ہوگئے تھے جس کے بعد وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے گزشتہ روز ہی ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں پہلے تو انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے انہیں فالو کیا اور انہیں پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بنایا۔
بعد ازاں انہوں نے کہا یہ کہنا ضروری ہے کہ آج اگر میں اپنے زیادہ فالوورز ہونےکی خوشی منارہی ہوں تو صرف اس وجہ سے کہ آج میں جس مقام پر ہوں وہاں تک پہنچنے کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے۔ لیکن میں ایک بات کہنا چاہتی ہوں میری توجہ کبھی بھی اپنے فالوورز کی تعداد بڑھانے کی طرف مرکوز نہیں رہی۔ بلکہ میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے۔ میری والدہ نے ہمیشہ مجھے سیکھایا ہے کہ محنت کرنا اہم ہے اور صبر سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان 8 ملین کیساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالوکی جانیوالی اداکارہ
عائزہ خان نے کہا فالوورز کی زیادہ تعداد طویل مدت تک کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ جن کے انسٹاگرام پر محض چند ہزار فالوورز ہیں وہ لوگ زیادہ بااثر ہیں ان لوگوں کے مقابلے جن کے لاکھوں کی تعداد میں فالوورز تو ہیں لیکن وہ لوگ زیادہ بااثر نہیں۔ براہ کرم وہ بیوقوف نہ بنیں جو نمبرز کے پیچھے بھاگتے ہیں۔
عائزہ خان نے مزید کہا محنت کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے۔ لہذا وہ بنیں جو آپ بننا چاہتے ہیں۔ ہمیشہ طویل کامیابی کیلئے کوشش کریں، نہ کہ اپنی لاسٹ پوسٹ پر آنے والے لائکس کی تعداد کو دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔ میں نے کبھی بھی اپنے انسٹاگرام پر فالووز کی تعداد بڑھانے کے لیے کام نہیں کیا ۔ بلکہ میں نے ہمیشہ اپنی انرجی اپنے کام، اپنی اداکاری اور خاص طور پر ماڈلنگ کو بہتر بنانے پر صرف کی ہے۔ اور میرے مداحوں کی تعداد بڑھتی گئی۔
میں آپ سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ احساس بہت خوبصورت ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ آپ کے ٹیلنٹ اور آپ کے کام کو دیکھتے ہیں اور سراہتے ہیں بجائے اس کے کہ اندھوں کی طرح بس فالو کا بٹن دباتے رہتے ہیں بغیر یہ جانے کہ میں دراصل کرتی کیاہوں۔ مجھے آپ سب سے بہت پیار ہے، بہت شکریہ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔