ٹی ایم اے سیہون میں کروڑوں روپے کی کرپشن کیخلاف درخواستیں غیر موثر

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 3 جنوری 2014
 واٹر سپلائی اسکیم کے 6 کروڑ 50 لاکھ لیکر غائب ہونیوالا ٹھیکیدار ٹاؤن افسر بن گیا

واٹر سپلائی اسکیم کے 6 کروڑ 50 لاکھ لیکر غائب ہونیوالا ٹھیکیدار ٹاؤن افسر بن گیا

سیہون: ٹی ایم اے سیہون میں جعلی بھرتیوں ، کروڑوں روپوں کی کرپشن ، غیر قانونی ترقیوں کے خلاف شہریوں کی دی گئی درخواستوں پر نیب ، اینٹی کرپشن نے تاحال کو ئی کاروائی نہیں کی ۔

واٹر سپلائی اسکیم کے 6 کروڑ 50 لاکھ لیکر غائب ہونیوالا ٹھیکیدار ٹاؤن افسر بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانب سے نیب ، اینٹی کرپشن کو دی گئی درخواستوں پر کافی عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ درخواستوں کے مطابق سیہون ٹی ایم اے میں غیر قانونی طورپر 443ملازمین بھرتی کیے گئے جو دفتر میں کام کیلیے بغیر تنخواہیں حاصل کررہے ہیں جبکہ 6گریڈ کے افسر کو 16گریڈ اور 4گریڈ کو14گریڈ میں غیر قانونی پروموشن دیا گیا ہے ۔

دونوں افسران نے ٹی ایم اے سیہون میں کروڑوں کی کرپشن کی جس کی تمام ثبوت نیب اور اینٹی کرپشن کو فراہم کیے گئے تھے، ان اداروں کی جانب کی کارروائی نہ ہونا سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔ علاوہ ازیں سیہون کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیلیے واٹر سپلائی اسکیم کاکام مکمل نہ ہوسکا ہے ۔ اسکیم کے 6 کروڑ 50لاکھ لکر غائب ہونیوالا ٹھیکیدار عبدالقیوم میسن ٹاؤن آفیسر دوڑ بن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ سیہون کے شہری منچھر جھیل کا زہریلا پانی پر مجبور ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔