رمیز راجہ نے نئے ریویو سسٹم او آر ایس کو درست سمت میں بڑا قدم قراردیدیا

اے ایف پی  جمعـء 3 جنوری 2014
اس سے براڈ کاسٹرز پر انحصار ختم دوسرا فیصلوں کے ریویو کا وقت بھی بچے گا،سابق کپتان۔  فوٹو : فائل

اس سے براڈ کاسٹرز پر انحصار ختم دوسرا فیصلوں کے ریویو کا وقت بھی بچے گا،سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

ابو ظبی: سابق کپتان رمیز راجہ نے آئی سی سی کے نئے ریویو سسٹم او آر ایس کو درست سمت میں بڑا قدم قرار دے دیا۔

انھوں نے کہاکہ ایک تو اس سے براڈ کاسٹرز پر انحصار ختم دوسرا فیصلوں کے ریویو کا وقت بھی بچے گا، ان دونوں وجوہات کی بنا پر اس نئے سسٹم کو بہتر قرار دیا جاسکتا ہے، البتہ حتمی رائے باقاعدگی سے استعمال کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ آئی سی سی کے امپائرز ٹریننگ منیجر سائمن ٹوفل نے کہاکہ نئے سسٹم کی یکسر آزادانہ آزمائش ہورہی ہے، اس سے تھرڈ امپائرکی ہائی ڈیفینیش (ایچ ڈی) فوٹیج تک رسائی ہوگی، اس سے ان کا کام آسان ہوجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔