سری لنکا لسیتھ مالنگا کی خراب فارم اور نخروں سے تنگ، ڈراپ کرنے کا فیصلہ

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 3 جنوری 2014
مالنگا نے پاکستان سے یو اے ای میں ون ڈے سیریز میں صرف 6 وکٹیں لیں۔  فوٹو : اے ایف پی/فائل

مالنگا نے پاکستان سے یو اے ای میں ون ڈے سیریز میں صرف 6 وکٹیں لیں۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

کولمبو: سری لنکا لسیتھ مالنگا کی خراب فارم اور نخروں سے تنگ آگیا، انھیں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

مالنگا نے پاکستان سے یو اے ای میں ون ڈے سیریز میں صرف 6 وکٹیں لیں، ان کے بارے میں یہ رائے پائی جاتی ہے کہ وہ سنجیدگی سے پریکٹس میں حصہ نہیں لیتے اور نہ ہی پرفارمنس میں بہتری کیلیے محنت کرتے ہیں، ان دنوں وہ بگ بیش کھیلنے آسٹریلیا گئے ہوئے ہیں۔ سری لنکا کو رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنا مگر وہاں کے خراب حالات کی وجہ سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔