80 سالہ سابق وفاقی وزیر افتخار گیلانی کی 20 سالہ لڑکی سے شادی

ویب ڈیسک  پير 1 فروری 2021
2011 میں  افتخار گیلانی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تاہم 2012 میں ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ فوٹو : ٹوئٹر

2011 میں افتخار گیلانی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تاہم 2012 میں ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ فوٹو : ٹوئٹر

سابق وفاقی وزیر افتخار گیلانی کے اپنی عمر سے 59 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

80 سالہ سابق وفاقی وزیر افتخار گیلانی کی 21سالہ لڑکی سے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں اور صارفین نے تبصرے شروع کردیے، جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیر کی اپنی عمر سے 59 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرنے پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا وہیں بہت سے افراد نے شادی کرنے پر مبارکباد دی۔

سابق وزیر افتخار گیلانی پہلے سے شادی شدہ ہیں جس سے ان کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جب کہ دوسری شادی کی تصاویر گزشتہ 2 دن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں تاہم انہوں نے شادی کب کی اس حوالے سے سابق وزیر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

https://twitter.com/NoOOo_MmERcY/status/1355940970890670087

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر افتخار گیلانی 18 جولائی 1940 کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے جب کہ بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت میں وزیر قانون بنے، 2011 میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تاہم 2012 میں ن لیگ میں شامل ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔