اسلام آباد، بھتہ نہ دینے پرتاجر کے گھرپربم حملہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 3 جنوری 2014
فوڈچین کے مالک محمد ندیم کص کئی روزسے بلیوایریاکے فوڈریستوران پرنامعلوم ملزمان کی دھمکی آمیزفون کال آرہی تھیں ۔ فوٹو: فائل

فوڈچین کے مالک محمد ندیم کص کئی روزسے بلیوایریاکے فوڈریستوران پرنامعلوم ملزمان کی دھمکی آمیزفون کال آرہی تھیں ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد:   وفاقی دارالحکومت میں ارب پتی بزنس مین کے بھتہ دینے سے انکارپر نامعلوم ملزمان نے فون پر دھمکیوں کے بعد علی الصباح تھانہ سہالہ کی حدود میں واقع ان کے گھر کے قریب بم (کریکر ) پھینکا گیا۔

جس سے زورداردھماکا ہوا اور گھرکی دیوارکو نقصان پہنچا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک فوڈچین کے مالک محمد ندیم نے پولیس کو بتایاکہ اسے کئی روزسے بلیوایریاکے فوڈریستوران پرنامعلوم ملزمان کی دھمکی آمیزفون کال آرہی تھیں جس میں ملزمان نے بھاری رقم بطور بھتہ طلب کی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔