عوام پر ایک اور بوجھ، ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

بلال غوری  منگل 2 فروری 2021
یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ریلوے پر مالی بوجھ پڑ رہا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے ۔ فوٹو : فائل

یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ریلوے پر مالی بوجھ پڑ رہا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نثار احمد میمن نے کہا ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ریلوے پر مالی بوجھ پڑ رہا ہے جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا جائےگا اور اس کے پہلے مرحلہ میں مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ مختلف روٹس پر ریل اور روڈ ٹرانسپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑھایا جائےگا اور دوسرے مرحلہ میں “ پسنجر “ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کمپنی ، پی ایس او ، کا ریلوے بڑا خریدار ہونے کی وجہ سے، پی ایس او کو فی لیٹر 6روپے سستہ پٹرول دینے کےلئے وزیر ریلوے کو مراسلہ بھجوادیا ہے جس سے محکمہ کو ماہانہ78کروڑ روپے کی مالی بچت ہوگی اور اس حوالے سے وزراءکی سطح پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور جلد ہی اس کے مثبت نتائج سامنے آئے گے۔

نثار احمد میمن نے کہا کہ پشاور ڈویژن میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دھوکہ دہی سے محکمہ کے 2کروڑ روپے کی رقم واپس کنٹریکٹر سے وصول کرلی ہے اور اس میں ملوث محکمہ کے افسران و ملازمین سمیت کنٹریکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔