عراق،خودکش دھماکا، 13ہلاک، فلوجہ و رمادی کے کچھ علاقوں پر جنگجوؤں کا قبضہ

اے ایف پی  جمعـء 3 جنوری 2014
صوبہ انبار میں القاعدہ سے منسلق جنگوئوں نے فلوجہ شہر کے آدھے حصے اور رمادی شہر کے کچھ مغربی حصوں پر قبضہ کرلیا۔ فوٹو : اے ایف پی

صوبہ انبار میں القاعدہ سے منسلق جنگوئوں نے فلوجہ شہر کے آدھے حصے اور رمادی شہر کے کچھ مغربی حصوں پر قبضہ کرلیا۔ فوٹو : اے ایف پی

بغداد: عراق میں خودکش حملے میں13 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جبکہ صوبہ انبار میں القاعدہ سے منسلق جنگوئوں نے فلوجہ شہر کے آدھے حصے اور رمادی شہر کے کچھ مغربی حصوں پر قبضہ کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمالی شہر بلادروز میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو کاروں کی مارکیٹ میں زور دار دھماکہ سے اڑا دی جس میں 13 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف عراق کے صوبہ انبار میں القاعدہ سے منسلق جنگوئوں نے فلوجہ شہر کے آدھے حصے اور رمادی شہر کے کچھ مغربی حصوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ ان شہروں میں سکیورٹی فورسز سے ’’آئی ایس آئی ایل‘‘ کے جنگوئوں کی جھڑپیں جاری ہیں۔ رمادی میں سکیورٹی فورسز اور جنگجوئوں کی لاشیں پیر کے روز سے شروع ہوئی تھیں۔

اے ایف پی کے مطابق رماری میں بھاری ہتھیاروں سے مسلح افراد کو درجنوں ٹرکوں میں سوار شہر کی گلیوں میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جہاں وہ نغمے گاتے ہوئے گھوم رہے تھے۔ مسلح افراد کا تعلق اسلامی ریاست عراق میں القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں سے ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ عراق میں2013 کے دوران 7818 عام شہری اور 1050 سیکیورٹی اہلکار پرتشدد واقعات میںمارے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔