- ایلون مسک پر’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
آج عدلیہ آزاد،آئین کے مطابق فیصلے کررہی ہے، چیف جسٹس لاہور

جلداورفوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے وکلا ضرورت پڑے توصرف ٹوکن ہڑتال کریں،جسٹس عمر عطا۔ فوٹو : آغا مہروز/ ایکسپریس
راولپنڈی: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمرعطابندیال نے کہاہے کہ آج عدلیہ آزاد، خودمختار ہے اورضمیر،آئین کے مطابق فیصلے کررہی ہے ملک کے دوسرے ادارے بھی مضبوط کرنے ہیں،اب وکلا کی ضلع میں ہڑتالیں کم جبکہ ہائیکورٹ میں ختم ہوگئی ہیں۔
جلداورفوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے وکلا ضرورت پڑے توصرف ٹوکن ہڑتال کریں۔جمعرات کوضلع کچہری راولپنڈی میں قائد اعظم بارہال کے توسیعی منصوبے کاافتتاح کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ ہم جوڈیشل کنڈکٹ کے پابندہیں بارکا بھرپورتعاون ہوگاتوضلعی عدلیہ کی کارکردگی بہتر ہوگی، راولپنڈی بارڈسپلن اورصوبے کی بہترین بارہے، ہمارے عزائم طے شدہ ہیں کہ آئین کی پاسداری، قانون کی بالادستی اور سستا فوری انصاف فراہم کرناہے۔
انصاف کیلیے عدالت آنے والوں کومطمئن کرناہے، بارکے لیے پارکنگ پلازہ بنوایاجائے گا۔ تقریب کی صدارت راولپنڈی بار کے صدرملک اسرار الحق نے کی۔ ہائیکورٹ و ضلعی ججز بھی موجود تھے۔ سیکریٹری بار ملک ظہیر ارشد نے مسجد میں توسیع، مزید قانونی کتب اورپارکنگ کامسئلہ حل کرنے کے مطالبات پیش کیے،تقریب سے ڈسٹرکٹ اینٖڈ سیشن جج عبدالستار نے بھی خطاب کیا بعد ازاں مہمانوں کو شیلڈ پیش کی گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔