مہاراشٹرا،تیز رفتار بس کھائی میں جاگری،27 افراد ہلاک،17 زخمی

اے ایف پی  جمعـء 3 جنوری 2014
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

ممبئ: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بس موڑ کاٹتے ہوئے80 میٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں27 افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس افسر سنگرام سنگھ نشاندار نے بتایا کہ حادثہ مہاراشٹرا ریاست کے مقامی ضلع میں مشہور پکنک پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔ ریاستی دارالحکومت ممبئی سے 160 کلو میٹر دور جنوب مشرقی ضلع تھانی کے سیاحتی علاقے میں ایک رکشہ موڑ کاٹتے ہوئے بس سے ٹکرا گیا ۔

جس کے باعث بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔