نوادرات امریکا اسمگل کرنے پر2 کسٹم افسر معطل

قیصر شیرازی  جمعـء 3 جنوری 2014
کلکٹرکسٹمز اسلام آباد امتیازخان نے ڈپٹی کلکٹرکسٹمز غلام علی کو انکوائری آفیسر مقررکرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا. فوٹو فائل

کلکٹرکسٹمز اسلام آباد امتیازخان نے ڈپٹی کلکٹرکسٹمز غلام علی کو انکوائری آفیسر مقررکرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا. فوٹو فائل

راولپنڈی: امریکا نے پاکستان سے کروڑوں ڈالرمالیت کی انتہائی بیش قیمت نوادرات اسمگل کر کے امریکا بھجوانے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے انٹرپول کے ذریعے پاکستان کے کسٹمز حکام کو سخت شکایت کی ہے کہ پاکستانی کسٹمز سے کس طرح یہ نوادرات اسمگل ہوئے کی شکایت کا کلکٹرکسٹمز اسلام آباد امتیازخان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کلکٹرکسٹمز غلام علی کو انکوائری آفیسر مقررکرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیاجس کے بعد اس دن کسٹمزکاؤنٹر پرتعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ارشدمحمود اورکسٹمز انسپکٹرامجد مسعودکو معطل کردیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔