عامر لیاقت کی اداکاری کے میدان میں انٹری؟

ویب ڈیسک  بدھ 3 فروری 2021
عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز ٹیلی فلم’’بس کورونا‘‘کے سیٹ سے اپنی تصویر شیئر کرائی ہے، فوٹوفائل

عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز ٹیلی فلم’’بس کورونا‘‘کے سیٹ سے اپنی تصویر شیئر کرائی ہے، فوٹوفائل

کراچی: قومی اسمبلی کے ممبر اور میزبان عامر لیاقت حسین ٹیلی فلم ’’بس کورونا‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں انٹری دینے جارہے ہیں۔

عامر لیاقت نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس وقت مزاحیہ ٹیلی فلم ’’بس کورونا‘‘ کے سیٹ پر موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ یہ ٹیلی فلم ایکسپریس ٹی وی پر پیش کی جائے گی۔

عامر لیاقت کی جانب سے یہ پوسٹ شیئرکرائے جانے پر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ تصویر ری شیئر کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت ٹیلی فلم’’بس کورونا‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے بھی ڈراما سیریل ’’بھڑاس‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے اس کے علاوہ طوبیٰ عامر کے مختلف فوٹوشوٹس بھی وائرل ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔